کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت پیدا کی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان شروع سے سلیکٹو سسٹم میں رہے ہیں، 2018 میں عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد ہر سیاسی مخالف کو چور اور ڈاکو کہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں جبکہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ پیپلز پارٹی بنا رہی ہے، ریڈ لائن اور یلو لائن منصوبے چل رہے ہیں اور 100 سالوں تک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسیز پر روزانہ میٹنگز کرتا ہوں، خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسیز چلائیں گے اور خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز بھی بنائیں گے۔ پنک اسکوٹیز کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنائیں گے۔ خواتین کی پہلی پنک بسیں پیپلز پارٹی نے متعارف کروائی، لوگوں کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایے بڑھ گئے، اطلاق کب سے ہوگا

سینیئر وزیر نے کہا کہ سندھ میں روڈ نیٹ ورک پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، ملیر ایکسپریس اور شاہراہ بھٹو بنائی گئی، روزانہ اس سڑک پر ٹریفک بڑھ رہا ہے، یہ روڈ شہریوں کو جوڑ دے گا۔ اس روڈ سے کمیونیکیشن آسان ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن بس میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں اور ایک مسافر پر سرکار روزانہ 50 روپے سے زائد کی سبسڈی دیتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ساری یوٹیلٹیز ایک ساتھ ہو جائیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کو ہم نے پروپوزل دیا کہ پیپلز بس سے بسڈی ختم کر دیں یا کم کر دیں کیونکہ جو رقم بچے گی اس سے ہم مزید بسیں خریدیں گے۔ فیصلہ ہوا کہ مزید ای وی بسیں خریدیں گے۔ کرایے میں حکومت ایک روپیہ بھی منافع نہیں لے رہی، سبسڈی کم کی ہے ختم نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انرجی سیکٹر میں پیپلز پارٹی بہت کام کر رہی ہے، پاکستان کو سستی بجلی کا حل واحد پاکستانی کوئلہ ہے اور کوئلے کو تیزی سے نکال رہے ہیں۔ تھر کا کوئلہ 200 سال تک نکال کر بجلی ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ سب سے زیادہ پڑھا لکھا ہے، دن رات کام کرتے ہیں تو ان کو کیوں تبدیل کیا جائے گا؟ فیک خبریں چلتی رہتی ہیں، وی لاگرز اور ٹک ٹاکرز خبریں چلاتے ہیں۔ قائم علی شاہ نے بھی اچھا کام کیا اور مراد علی شاہ بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

قبل ازیں، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور نئی باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے صحافیوں کے ساتھ رہی ہے، جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ صحافیوں کے اوپر کسی قسم کی پابندی ہو لیکن سوشل میڈیا پر جو جھوٹ پھیلاتے ہیں انکا کیا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

اہل غزہ نے اپنی قربانی سے امت کو بیدار کر دیا ہے، ڈاکٹر عمران مصطفی 

لبیک یا اقصی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، مشرق و مغرب کے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو دنیا میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔  اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام اسرائیل و امریکہ کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف " لبیک یا اقصی مارچ" منعقد کیا گیا، چوک نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک ہونے والے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اہل غزہ نے اپنی قربانی امت کو بیدار کر دیا ہے، اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، مشرق و مغرب کے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو دنیا میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، مفتی منیب الرحمن صاحب نے مسلم امہ کی ترجمانی کی ہے، فتوی جہاد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران بیدار نہ ہوئے تو انجام اسرائیل جیسا ہوگا، وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، منت سماجت سے اسرائیلی بربریت ختم نہیں ہوگی، مارچ سے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ صابر اعظمی، سٹی صدر طاہر فیضی، سٹی جنرل سیکرٹری ریاض نظامی، سٹی صدر علماء بورڈ علامہ ہاشم سعیدی، صدر الخیر فاو نڈیشن ملک عامر وینس، سٹی نائب صدر عابد کالرو ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • اہل غزہ نے اپنی قربانی سے امت کو بیدار کر دیا ہے، ڈاکٹر عمران مصطفی 
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  • سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
  • حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید