عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے۔
پاکستان میں ورلڈکپ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی جب کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی بینک
پڑھیں:
بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل لانے پر ٹیکس کم کرنے پر غور کریں گے۔
اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز کنونشن ایئرپورٹس بیرون ملک موبائل ٹیکس شہباز شریف گرین چینل وزیراعظم پاکستان وی نیوز