دہلی کی خوشحالی کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں، دیویندر یادو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دہلی پردیش کانگریس کے صدر نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کیلئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں انتخابی ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر نئے دن سیاسی پارہ اوپر ہی جا رہا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو صدر بازار اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی گزشتہ 11 برسوں کی غلط حکمرانی سے نجات پانے، بدعنوان اور عوام دشمن حکومت کو بدل کر دہلی کے مستقبل کو سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی خوشحالی کے لئے پانچ فروری کوہاتھ کا بٹن دباکر کانگریس کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا دارالحکومت ہے، جو پورے ملک کو سمت دیتی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کے گناہ اور بدعنوانی نے 10 برسوں میں دہلی کو بے سمت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کی ہوا، دوا، ندی، پانی، نیتا نیت سب خراب کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عام آدمی پارٹی کانگریس کو
پڑھیں:
صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا ’گرین انیشیوٹیو‘ کا حصہ ہے۔
انہوں نے سجاول اور ٹھٹہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ، کے پی کے اور پنچاب کے لوگ دریا سندھ کے مالک ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے نہروں کی اجازت دی، لیکن صدر کو کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں، وہ اپنا پالیسی اسٹیٹمنٹ جوائنٹ سیشن میں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر کو جیسے ہی پہلا موقع ملا انہوں نے فوری اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کرتے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کینالز کے خلاف 27 دسمبر کو واضح اعلان کیا تھا۔