میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب ہونے کی دلیل ہے،میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب اور ناجائز ہونے کی دلیل ہے۔ عوام میں غیر مقبول حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ناجائز حکومت عدلیہ، میڈیا اور اپوزیشن کا وجود ختم کرنے کے لیے نئے قانون لا رہی ہے، پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔پیکا ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔ سپیکر ایاز صادق کو اپنے آج کے غیر جمہوری کردار پر کل شرمندگی ہو گی۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نالائق گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں گھر دے کر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف کے لیے
پڑھیں:
آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر
آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔