این سی کے صدر نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ یہاں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370 پر کشمیر کی نیشنل کانفرنس کی حکومت کو نشانہ بنانے پر آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی۔ یہاں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کے درج فہرست ذاتوں کے کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی کو خود کا جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ یہ وہی پارٹی تھی جس نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا جبکہ ہم نے اور کانگریس نے پی ڈی پی سے ایسا نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 مہاراجہ نے 1927ء میں جموں کے ڈوگروں کے تحفظ کے لئے لایا تھا نہ کشمیریوں کی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ یہاں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ جموں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے، وہ مسلامنوں کے ڈر سے کشمیر نہیں جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ وہ کس چیز سے ڈرتے ہیں، کیونکہ وہ آبادی کا 80 فیصد ہیں۔ کانگریس پارٹی کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ عمر عبداللہ کی حکومت نے اتحادی شراکت داروں سے مشورہ نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے، کوئی بھی حکومت کو شرائط نہیں لگا سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ نے نے کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت قومی کانفرنس بلائے: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ---فائل فوٹو 

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے  مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کی جائے۔

لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔

بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کےعوام کے جذبات کا احساس کرے، 5 فروری یک جہتی کشمیر، کشمیر و فلسطین سے یک جہتی کا دن ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں جمہوری قدروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حریت رہنما
  • بھارت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرات کا سامنا ہے، فاروق عبداللہ
  • سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے‘فیصلہ کریںرشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ
  • بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت قومی کانفرنس بلائے: لیاقت بلوچ
  • پوسٹروں میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل
  • کشمیریوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے، سجاد خان
  • کشمیریوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے، ڈاکٹر سجاد خان
  • آر ایس ایس و بی جے پی آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑکے
  • کشمیر: امریکی خفیہ دستاویزات نے کیا نئے انکشافات کیے؟