پنجاب حکومت نے اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنیکی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
: پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری ،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکہ خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث اشتہاریوں پر ہیڈمنی/ ریوارڈ منی مقرر کی گئی ۔صوبہ بھر میں 130 اشتہاریوں پر ہیڈ منی/ ریوارڈ منی مقرر کی گئی بلیک بک ( انوسٹی گیشن ونگ) کے 101 اشتہاریوں پر ہیڈمنی/ ریوارڈ منی مقرر کی گئی ریڈ بک ( سی ٹی ڈی ونگ) کے 13 اشتہاریوں پر ہیڈ منی/ ریوارڈ منی مقرر کی گئی، ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کی ہیڈ منی/ ریوارڈ منی میں اضافہ کیا گیا ۔جرائم کی نوعیت کے مطابق اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے1کروڑ تک مقرر کی گئی، کچے کے ڈاکوؤں کی ہیڈ منی/ ریوارڈ منی تین کیٹیگریز میں بالترتیب 1کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ مقررکی گئی ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت صوبائی ریوارڈ منی کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، سیکرٹری پراسکیوشن احمد عزیز تارڑ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، سی ٹی ڈی اور محکمہ فنانس کے متعلقہ افسران کی شرکت ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اشتہاری مرید حسین کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری محمد صفدر کی ہیڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔
خودکش دھماکہ میں سہولت کار اشتہاری سعد منیر ڈار اور محمد اعجاز کی ریوارڈ منی 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ فی کس کرنے کی منظوری، بم دھماکہ میں ملوث اشتہاری عمران ستار کی ریوارڈ منی 3 لاکھ سے 70 لاکھ کرنے کی منظوری، بم دھماکہ، ٹارگٹ کلنک اور دھماکہ خیر مواد میں ملوث اشتہاری سمیع اللہ کی ریوارڈ منی 2 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ کرنے کی منظوری کی گئی۔بم دھماکہ اور دھماکہ خیز مواد میں ملوث اشتہاری عبدالمجید رشید کی ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری، بم دھماکہ اور گرجا گھر میں فائرنگ میں ملوث اشتہاری حافظ سلیمان کی ریوارڈ منی 3 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری، بم دھماکوں اور دھماکہ خیز مواد میں ملوث عبیدالرحمن کی ریوارڈ منی 10 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری تنویر نقوی کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری عمران زیدی کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری ،بم دھماکہ میں ملوث اشتہاری امجد عباس کی ریوارڈ منی 20 لاکھ سے بڑھا کر 25لاکھ کرنے کی منظوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری رضوان علی کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری بنیاد حسین کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان ،تنویر حسین اور عنایت اللہ شاہ کی ریوارڈ منی فی کس 25 لاکھ کرنے کی منظوری، شیخوپورہ رینج کے تین اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی فی کس 2 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔گوجرانوالہ رینج کے 5 اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 2 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی منظوری ، منڈی بہاؤالدین میں مطلوب اشتہاری کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 20 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری، سرگودھا رینج کے دو اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 3 لاکھ فی کس، دو اشتہاریوں کی 5 لاکھ فی کس اور ایک اشتہاری کی 20 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ملتان رینج کے 5 اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 2 لاکھ فی کس، دو اشتہاریوں کی 10 لاکھ فی کس، 3 اشتہاریوں کی 5 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی منظوری فیصل آباد رینج کے ایک اشتہاری کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 2 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری ڈی جی خان پولیس کو مطلوب 3 اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی مقرر کرنے کی منظوری ہیڈ منی/ ریوارڈ منی پولیس ٹیم، گرفتاری میں مدد کرنے والے افراد میں تقسیم کی جائے گی۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری میں پیش رفت کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا،عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبہ میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاکھ مقرر کرنے کی منظوری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ریوارڈ منی مقرر کی گئی مطلوب اشتہاری کی ریوارڈ منی لاکھ فی کس بم دھماکہ رینج کے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنیکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
کراچی(آئی این پی ) دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج جاری رہے گا۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
پیپلز پارٹی نے موقف میں کہا کہ ہم ن لیگ یا وفاقی حکومت پر کیسے بھروسہ کرلیں، ایوان صدر اجلاس کیمنٹس غلط جاری کئے گئے، ایک وفاقی وزیر نے یہ منٹس لیک کئے، میڈیا کو وفاقی وزیر نے منٹس دے کر غلط فیڈنگ کی۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور اہم وزرا کینال منصوبہ منظوری کی باتیں کر رہے ہیں، ن لیگ پیپلزپارٹی کو عوام اور اداروں سے لڑانے کا کام کر رہی ہے۔
ذرائع پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو 18 اپریل کوکینال منصوبے، وفاقی حکومت کیخلاف تحریک اعلان کریں گے، دوسرے مرحلے میں سکھر اور میرپور خاص میں احتجاج کیا جائے گا، وزیر اعظم منصوبہ ختم کرنیکا اعلان کریں یا سی سی آئی اجلاس میں منصوبہ مسترد کیا جائے۔
کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق
مزید :