بانئ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔

بانئ پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔

شیر افضل مروت بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔

شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی شیر افضل مروت

پڑھیں:

26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں، شیر افضل مروت

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں، جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے، دوسرے دن توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیئے، صدر سے اپیل کے لیے ان کا وقت جلد آئے گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کیلئے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز دوبارہ سر اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، یہ جعلی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں، تاکہ لوٹ مار کرسکیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اس ملک میں عام آدمی کی جاسوسی پہلے سے ہو رہی ہے، کون سا ایسا سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا ٹیلیفون لائن ہے، جو بگ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں، جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ کچھ بدبخت جو کچھ نہ کرسکے، وہ آج میری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، جب لوگوں نے خوف سے موبائل بند کیے، اس وقت ہم دندناتے پھرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شیرافضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا
  • شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں، جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا
  • توشہ خانہ کیس 2: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
  • شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایت
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا، ملنے سے صاف انکار 
  • 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں، شیر افضل مروت
  • 26ویں ترمیم میں ووٹ دینے والے سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں: شیر افضل مروت