سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا: سی ای او لیسکو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔
سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
شاہد حیدر نے یہ بھی کہا ہے کہ لیسکو اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی
CALIFORNIA:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
آگ کی شدت میں اضافے کی بڑی وجہ تیز ہوائیں بھی ہیں جس کے سبب صرف دو گھنٹوں میں پانچ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشنز میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، آگ نے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا تھا اور اس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس وقت بھی فائر فائٹرز کو اس آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔