شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔
بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی ائی کو اگاہ کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ائی شیر افضل مروت جیل انتظامیہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کیلئے نئی امریکا انتظامیہ کا دباؤ آیا تو دیکھا جائے گا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر سے ملاقات سےآگاہ کر دیا ہے ، پی ٹی آئی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی جبکہ بیرسٹر گوہر نے خود کہا ہےآرمی چیف سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی اور آرمی چیف نے کہا سیاسی گفتگو سیاستدانوں سے کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں ٹیک اور ہوئے،کچھ لوگوں کو اقتدار سے محروم کیا گیا لیکن اقتدار سے نکلنے پر جس طرح پی ٹی آئی نے ردعمل دیا کسی نے نہیں دیا، جنرل باجوہ پی ٹی آئی کے کفیل تھے، پی ٹی آئی جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بھی لگا رہی ہے، بانی تحریک انصاف کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ حکمرانی کر رہے تھے، بانی پی ٹی آئی اقتدارمیں کہتے تھے وہ حکمرانی کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی،اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے، 2014میں جب دھرنا دیاگیا اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کوقبول ہو تو 2014 سے کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، پی ٹی آئی کا 2014 کا دھرنا جنرل ریٹائرڈ پاشا اور جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام نے کرایا تھا۔
وزیر دفاع کا کہناتھا کہ اس وقت کی فوجی قیادت نے مثبت کردار ادا کیا تھا، راحیل شریف نے توسیع لینے کی کوشش کی تھی لیکن نوازشریف نہیں مانے تھے، ملک میں عدلیہ نے تباہی مچائی ہوئی ہے، مشرف دور کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی نوازشریف کو سزائے موت ہو، جنرل مشرف نے کہا تھا نواز شریف کو سزائے موت مناسب نہیں، امریکا نہ چاہے تو آئی ایم ایف ہماری مشکلات حل نہیں کرے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے نئی امریکا انتظامیہ کا دباؤ آیا تو دیکھا جائے گا، ہم نے پہلے بھی امریکا کا دباؤ برداشت کیا ہے اب بھی کریں گے، محسن نقوی حکومتی نمائندے کے طور پر امریکا گئے ہیں۔ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، مذاکرات کےحق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سےپی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں،کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیوں گیا؟ میرےآج بھی نوازشریف ہی لیڈر ہیں،ہمیشہ رہیں گے، پی ٹی آئی کابینہ کے 4لوگ بیان دینے کو تیار ہیں ان سے بند لفافے پر دستخط کرائے گئے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وفاق اورپنجاب حکومت کے فیصلے نواز شریف کی منظوری سے ہوتے ہیں۔