بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا،ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، آج بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد شروع کریں گے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوشش کریں گے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے۔
شہرکےمتعددتھیٹرزکےخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، آج بانیٔ پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔