محمد عامر کی 4 وکٹوں سے ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو شکست دیکر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی ناقابل شکست 71 اور محمد عامر کی 4 وکٹوں کی بدولت شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے ہدف کے تعاقب میں وقت ضائع نہیں کیا ایلکس ہیلز نے ہر طرف چوکے لگائے ۔ انہوں نے ٹم ساؤتھی کو 3 چوکے مارے اور پھر ایڈم ملن کی گیندیں باؤنڈری پار کی جس سے ٹیم پہلے 2 اوورز میں بغیرکسی نقصان 20 تھا۔ فخر زمان نے بھی بنگلہ دیشی فاسٹ بولر جنید صدیقی کی پٹائی کی۔ زمان مکمل فارم میں تھے انہوں نے کسی بالر کو نہیں بخشا اور ایشٹن اگر کو چھکا جڑدیا پاکستانی بلے باز نے اگلی گیند پر آگے بڑھ کر بالر کی پٹائی ۔ پانچ اوور کے اختتام پر ڈیزرٹ وائپرز نے 47 رنز بنائے۔ اسی مرحلے پر پہلی اننگز میں شارجہ واریئرز کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز تھا۔ ڈیزرٹ وائپرز نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور زمان نے اسے تیز کرتے ہوئے ایگر کو چھکا مارا ۔ فخر زمان نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے جس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے 10 وکٹوں سے فتح ملی۔اس سے قبل ڈیزرٹ وائپرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ایک شاندار فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ عامر نے نئی گیند سے اپنا جادو جگایا۔ پاکستانی فاسٹ بولر کو اپنے ارادوں کو واضح کرنے کے لئے صرف 4 گیندیں استعمال کی اور کھیل کا رخ اپنی جانب موڑ لیا ۔ عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر نے شارجہ واریئرز کی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان روہان مصطفی نے کچھ کوشش کے لئے لیکن کامیاب نہ ہوئے شارجہ واریئرز کی ٹیم اس وقت غیر یقینی صورتحال میں تھی اور تین اوورز کے بعد 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 رنز بناسکی تھی۔ایک موقع پر شارجہ واریئرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا چکی تھی اور ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ پر مکمل کنٹرول میں تھا ۔ اسے میں عامر واپسی ہوئی اور انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کی ۔ اس کے ساتھ ہی شارجہ واریئرز کی ٹیم 19.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز کی ڈیزرٹ وائپرز نے وکٹوں سے حاصل کی
پڑھیں:
راکھی ساونت کا ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیگ سمیت ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پیغام میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ پاکستان آرہی ہیں اور ہانیہ عامر کے گھران کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
راکھی نے کہا کہ ’میں پاکستان کے سب بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں اس لئے پاکستان آرہی ہوں، ہانیہ مجھے ائیر پورٹ پر پِک کرنے آجاؤ‘۔
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان ویڈیوز پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔
راکھی کی اس ویڈیو پر صارفین مزاحیہ انداز میں ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہانیہ راکھی پاکستان آرہی ہے تم پاکستان سے چلی جاؤ۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
ہانیہ عامر نے بھی راکھی کے اس ویڈیو پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی بہت غمگین تھی اور پھر میری زندگی میں راکھی ساونت آگئیں، راکھی جی میں آپ کو ائیر پورٹ لینے آرہی ہوں‘۔