پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 750 روپے کمی کے بعد 286700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 641 روپے کمی کے بعد 245799 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225323 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 2743 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں کے بعد
پڑھیں:
نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
رانا بلال: ملتان میں گندم سستی ہونےکےباوجود تندور پر روٹی کی قیمت کم نہ ہو سکی, مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من تک آ گئی۔
100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپےمقرر جبکہ مارکیٹ میں 15 روپےکی فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح نان بھی 15 کی بجائے 20 روپےکامل رہاہے۔شہری کہتے ہیں ایک طرف کاشتکار کا استحصال ہو رہا ہےتودوسری جانب سفید پوش طبقہ بھی مہنگائی کےبوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔حکومتی ہدایات کےباوجود روٹی کی قیمت کم نہیں کی جا سکی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی خاموشی سےعوام مہنگی روٹی خریدنے پرمجبور ہیں۔آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود تندور مالکان روٹی کے نرخ کم کرنےکوتیارنہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔