اسلامی جمعیت طلبہ کا سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان، آخر وجہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سندھ جامعات ترمیمی بل، انٹر کے حالیہ نتائج اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے آج کراچی میں سراپا احتجاج ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے اور طلبہ کراچی کے ریڈ زون کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا
اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹر بورڈ کی کارکردگی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے سابقہ تحقیقات منظرعام پر لائی جائیں اور انٹر بورڈ کے معاملے پر این ای ڈی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔
طلبہ تنظیم کے احتجاج میں کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ بھی شریک ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہیں جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر منظور نہیں، جامعات کی خود مختاری پر حملہ ناقابل قبول ہے، طلبہ یونین انتخابات پر حکومتی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی
دوسری جانب، مظاہرین کے سندھ اسمبلی پر دھرنے کے اعلان کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پولیس کی نفری واٹر کینن سمیت پریس کلب اور اسمبلی پہنچا دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی اور اطراف میں بھی تعینات ہے، آرٹس کونسل چوک سے دین محمد وفائی روڈ اور سرور شہید روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، ایم آرکیانی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو تھانے والی گلی کی طرف جبکہ دوسری طرف کی ٹریفک کو فواره چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیجا جارہا، کورٹ روڈ سے ٹریفک کوبھی سیدھا برنس روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج اسلامی جمعیت طلبہ انٹر بورڈ سندھ اسمبلی کراچی گھیراؤ نتائج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسمبلی کراچی گھیراؤ نتائج اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تحت یکجہتی فلسطین ریلی
اسلام ٹائمز: ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب ریاست اسرائیل کا دورہ کرنے والے ملک دشمن صحافی وفود کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial