سی ڈی اے کے افسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سی ڈی اے کے افسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے گریڈ19کے آفیسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل سروسز سی ڈی اے میں کردیا گیا ہے،انہیں ایچ آرڈی ڈائریکٹوریٹ سے فوری رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اصغر کی تعیناتی سی ڈی اے قواعد وضوابط کے مطابق کردی گئی ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف
جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے ،جلیانوالہ باغ میں عوام پر دشمن نے گولی چلائی جبکہ 26نومبر کو پاکستانیوں کےپر امن احتجاج پر اپنوں نے عوام پر گولیاں برسائیں ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ ہی اس وقت واحد حل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف نے کہا کہ اسلام آباد میں 26نومبر کو نہتے شہریوںپر جس طرح سیدھی گولیاں چلائی گئیں اس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تقسیم سے قبل جلیانوالہ باغ میں انگریز آقاؤں کے حکم پر نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں بھی جلیانوالہ واقعے کی ایک جھلک دکھائی دی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح کے جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس کا حل صرف سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ ہے لہذا پی ٹی آئی کارکنوں اور دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں سے یہ درخواست ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں۔