آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا۔19فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے،اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔ پرومو میں پانچوں کرکٹرز خاص کمرے میں سکیورٹی میں رکھی ہوئی ،ایونٹ کی ٹرافی کو حاصل کرنے کی کوشش میں نظر آرہے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19فروری سے ہوگا، ایونٹ9مارچ تک جاری رہے گا جس میں 8 ٹیموں کے درمیان15میچز کھیلےجائیں گے، بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی کا سکواڈ فائنل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بیٹر خوشدل شاہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کےسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہیں، چیمپئینز ٹرافی کے سکواڈ کو فائنل کرنے کے لئے سکواڈز کے نام چئیرمین پی سی بی کو بھجوادئیے گئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت کے بعد قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔فخر زمان، محمد رضوان ،بابر اعظم ،سلمان علی آغا،خوشدل شاہ سکواڈ میں شامل،کامران غلام ،ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف ،نسیم شاہ بھی حتمی سکواڈ میں شامل،عرفان خان نیازی، حسیب اللہ،طیب طاہر،محمد حسنین،عباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ٹرائی نیشن سیریز کے لئے بھی سکواڈ چیمپئنز ٹرافی کا ہی سکواڈ ہوگا، پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں کرنے کے
پڑھیں:
نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔
نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے سب سے طاقتور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تنہا لڑتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کو ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
یاد رہے کہ سب کے پسندیدہ اداکار نوازالدین صدیقی جلد ’رات اکیلی ہے 2‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 2020 کی تھرلر فلم کا سیکوئل ہے۔