بھارت: پارکنگ کے دوران کار پہلی منزل سے نیچے گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارت کے شہر پونا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب ایک گاڑی پارکنگ کے دوران پہلی منزل سے نیچے گر گئی۔
یہ واقعہ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریکارڈ ہو گیا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پیچھے کی طرف کھسکنے کے دوران پارکنگ کی ساخت کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے گاڑی نیچے زمین پر جا گری۔
ویڈیو میں شروع میں ایک سفید رنگ کی گاڑی پارکنگ میں داخل ہوتی ہے جس کا اس حادثے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ تاہم، ویڈیو کے آگے چلتے ہوئے پہلی منزل کی پارکنگ کی دیوار ٹوٹ کر گر جاتی ہے۔ اس کے فوراً بعد، ایک سیاہ رنگ کی گاڑی جو اس دیوار کے قریب کھڑی تھی، پیچھے کی طرف پھسل کر نیچے گرنے لگتی ہے اور پہلی منزل سے لٹک کر نیچے آ جاتی ہے۔
یہ منظر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ اور دیگر لوگوں نے بھی دیکھا، جس کے بعد ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایمرجنسی سروسز فوراً موقع پر پہنچیں اور صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غالباً گاڑی کے ڈرائیور نے غلط طریقے سے گاڑی پیچھے کی، جس سے دیوار ٹوٹ گئی اور اس کے نتیجے میں گاڑی نیچے گر گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پہلی منزل
پڑھیں:
پولیو کیسز کی شرح نیچے آ رہی ہے، پارلیمانی سیکریٹری
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پولیو سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری نیلسن عظیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسز کی شرح نیچے آ رہی ہے، دسمبر میں پولیو کے 16 کیسز تھے اس ماہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا ہر جگہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کام کرنا چاہیے۔
امین الحق نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی بنتی ہے۔ سندھ پر بات کرنے سے منع نہ کریں یہ زیادتی ہے، پولیو ورکرز کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے کہا کہ کوئی بھی ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں مبارک زیب ہماری وجہ سے یہاں آیا۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کو شرم آنی چاہیے، میں اپنے بھائی کی وجہ سے ایوان میں آیا۔ مبارک زیب نے کہا یہ بچوں جیسی حرکتیں کرتے ہیں، ریحان زیب کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔
مبارک زیب نے آئی جی خیبر پختونخوا، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔