جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے ،جلیانوالہ باغ میں عوام پر دشمن نے گولی چلائی جبکہ 26نومبر کو پاکستانیوں کےپر امن احتجاج پر اپنوں نے عوام پر گولیاں برسائیں ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ ہی اس وقت واحد حل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف نے کہا کہ اسلام آباد میں 26نومبر کو نہتے شہریوںپر جس طرح سیدھی گولیاں چلائی گئیں اس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تقسیم سے قبل جلیانوالہ باغ میں انگریز آقاؤں کے حکم پر نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں بھی جلیانوالہ واقعے کی ایک جھلک دکھائی دی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح کے جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس کا حل صرف سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ ہے لہذا پی ٹی آئی کارکنوں اور دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں سے یہ درخواست ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں 26نومبر کو
پڑھیں:
اورنگی ٹائون سکیٹر 4میں ایک شخص قتل ‘ملزمان فرار ہوگئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 4 مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول کا اپنے بھائیوں سے عدالت میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 2 مقدمات بھی تھانے میں درج ہیں جبکہ سال 2022 میں مقتول کا بھانجا فدا حسین بھی جائیداد کے تنازع میں مارا گیا تھا۔