Express News:
2025-01-23@15:17:49 GMT

بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد گرفتار، 10 بچے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے۔  

برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانےو الا ملزم گرفتار

کراچی:

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جیولری کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج  نیٹ ورک چلانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کھارادرگولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پرکارروائی کی،جس کے دوران سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کارروائی کےدوران گرفتارملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال ،1000کینیڈین ڈالرزکے علاوہ ایک کروڑ2لاکھ  روپےبھی برآمد ہوئے۔

ملزم سےموبائل فون اوردیگرغیرملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالے سےحکام کو مطمئن نہ کرسکا، اس حوالےسےتفتیش کا آغازکردیاگیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
  • معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد شیر کے بچے کو لاہور سفاری زو میں ہی رکھنے کا فیصلہ
  • سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانےو الا ملزم گرفتار
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا 
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 افراد کوگرفتارکرلیا
  • اینٹی نارکوٹٓکس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد