پشاور:

شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔

ملزم شہریار احمد سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث رہا اور اس کام کے لیے اس نے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب: کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا گروہ گرفتار

---فائل فوٹو 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا قومی سطح کا پہلوان نکلا
  • افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ری شیڈول ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
  • پنجاب: کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا گروہ گرفتار
  • دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
  • اسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم سیف سٹی کمروں کی مدد سے پکڑا گیا
  • عارف والا میں زمیندار نے خاتون کو ٹریکٹر تلے روند دیا، ویڈیو وائرل
  • پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار