Express News:
2025-04-15@06:43:31 GMT

سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے 2024 کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء, انسانی اسمگلنگ اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے  مجموعی طور پر 162 ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھےجن میں 23 ملزمان ایف آئی اے، پنجاب پولیس کو 111، نیب کو 2, ایف آئی اے کو مطلوب 2 اور خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یو اے ای سے 53, سعودی عرب سے 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ عمان سے 6, اسپین سے 4 اور اٹلی سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  آذربائیجان، کویت، بحرین، ملائیشیاء اور کرغستان  سے 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی، یونان، فرانس، یو کے اور قطر سے ایک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن نے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔

گزشتہ سال کے دوران این سی بی انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے 162 ریڈ نوٹسسز 7،  ییلو اور 2 بلیو نوٹسسز  جاری کئے۔ پنجاب پولیس کو مطلوب 131 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔ ایف آئی اے کو مطلوب انسانی سمگلروں سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔نیب کو مطلوب 3، کے پی پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئےجبکہ اسلام آباد اور سندھ پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24 گھنٹے  پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024 میں انٹرپول کے فائنڈ سسٹم کے آئی بی ایم ایس سسٹم سے انضمام سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔انٹرپول فائنڈ سسٹم سے مثبت نتائج موصول ہو رہے۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے حکام کو ہدایات کیں کہ انسانی سمگلروں اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں اور سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنگین جرائم میں مطلوب سی بی انٹرپول کو گرفتار کیا گیا پولیس کو مطلوب ایف آئی اے ملزمان کو

پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار،  پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک

ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

رواں ہفتے میں  2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 10 گرفتار
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا