عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چینی صدر کا ایک نمایاں انداز ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی میڈیانے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھنا چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک نمایاں انداز ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ہر جشن بہار کے موقع پر شی جن پھنگ نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملتے ہیں ۔ 2024 میں جشن بہار کی آمد سے قبل انہوں نے تھیان جن شہر کے ایک گاؤں جا کر گرین ہاؤس میں سبزیوں کی نشوونما کا معائنہ کیا۔ 2016 میں وہ شدید ہوا اور برف باری کے باوجود جیانگ شی صوبے کے ایک پہاڑی گاؤں شین شان پہنچے اور گاؤں والوں سے غربت سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے گفتگو کی ۔اسی طرح 2013 میں صوبہ گان سو کے گاؤں یوان گو دوئی میں، انہوں نے مقامی رہائیشیوں کے لیے محفوظ پانی کی سہولت کا جائزہ لیا ۔ بظاہر عام سے لیکن محبت بھرے یہ اقدامات عوام کے لئے حکمرانی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں اور عوام کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی محبت اور ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں۔.

عوام کے لئے حکمرانی خالی ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ٹھوس اقدامات میں مضمر ہے۔گلی میں ٹریفک جام سے لے کر طبی علاج کے لئے ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے تک، عمر رسیدہ افراد کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانے سے لے کر تعلیم اور روزگار کو بہتر بنانے تک، یہ تمام افراد کی فوری تشویش کا معاملہ ہے ۔پارٹی اور حکومت پوری کوشش ہوتی ہے کہ ان چھوٹے بڑے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ مختلف شعبوں میں حکومت کی انتھک کوششوں نے نہ صرف لوگوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے بلکہ حکومت پر لوگوں کے اطمینان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے کئی سال تک جاری ایک سروے کے مطابق چینی عوام کا پارٹی اور حکومت پر اطمینان لگاتار 10 سالوں میں 90 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ دنیا کی شہرت یافتہ مشاورتی فرم ،ایڈلمین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے

مطابق 2021 میں چینی عوام کا حکومت پر اعتماد 91 فیصد تک پہنچا جو دنیا میں پہلے نمبر پر تھا اور یہ عوام کی جانب سے حکومت کی اعلیٰ سطح کی پذیرائی کا ثبوت ہے۔ وا ضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر ہولوداؤ کی کاؤنٹی سوئی زونگ کے گاؤں گو چو جیا میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد سے ان کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد ان علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ صدر شی نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کے معمولات اور ضرورتوں کے بارے میں بھی جانا ۔عوام کے لئے حکمرانی کے تصور کے پیچھے ہر انفرادی شخص کی زندگی کا احترام ہے. حال ہی میں امریکی انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا ، جس سے چین اور غیر ملکی عوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی ایک نئی لہر نمودار ہوئی۔

ان میں، ہیرو ز کے بارے میں ایک بحث متاثر کن رہی. چینی انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز عام لوگوں میں سے ہوتے ہیں ۔یہ فائر فائٹرز ہو سکتے ہیں، پی ایل اے کے فوجی ہو سکتے ہیں یا پھر عام مزدور ہو سکتے ہیں جو محنت سے اپنا کام کرتے ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ یہ امریکی سپر ہیرو کلچر کے بالکل برعکس ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں عوامی رائے عامہ میں لوگوں کی مرکزیت کی جڑیں گہری ہیں،یہاں لوگوں کی ضروریات پر توجہ دی جاتی ہے اور کوششوں کو سراہا جاتا ہے. سال 2025 کاجشن بہار اب قریب ہے ۔یہ چینیوں کے لئے سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ اس تہوار کے دوران لوگ گزشتہ سال میں محنت کے ثمرات اور مستقبل کے لیے توقعات کے ساتھ اپنے خاندانوں کی جانب لو ٹیں گے اور بے شمار چھوٹے چھوٹے یہ خاندان ملک کےایک بڑے خاندان میں شامل ہو کر آخر کار قومی ترقی کے لیے ایک شاندار قوت بن جائیں گے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عوام کی

پڑھیں:

چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات

چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر  شی جن پھنگ نے   ویتنام کی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے    جنرل سیکریٹری تولام اور   ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ   ہنوی انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں  چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے “اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی ترقی اور مشترکہ مستقبل کا ایک نیا باب” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کی دوستی دونوں عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون سے پھل پھول رہی ہے۔ دونوں فریق     سوشلسٹ راستے پر چلنے میں مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو ان کے قومی حالات کے مطابق ہے اور سوشلسٹ تعمیر کے مقصد میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے  نشاندہی کی کہ عوام تاریخ کے خالق ہیں اور دونوں عوام کی حمایت چین ویتنام ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ نوجوان ہمارا  مستقبل اور امید ہیں۔

اگلے تین سالوں میں، چین ویتنام کے نوجوانوں کو “ریڈ سٹڈی ٹور” کے لیے چین آنے کی دعوت دے گا تاکہ ہم دونوں جماعتوں اور ممالک کے رہنماؤں کی پرانی نسل کے انقلابی نقش قدم پر چلیں،  اور دونوں ممالک کی سوشلسٹ  تعمیر   اور  اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی طاقت کو اکٹھا کریں۔تو لام نے کہا کہ دوستانہ تعاون ہمیشہ سے ویتنام اور چین تعلقات کا مرکزی دھارا رہا ہے۔ چین کی  پارٹی، حکومت اور عوام نے قومی آزادی، قومی اتحاد اور تعمیر کے عمل میں ویتنام کی بے لوث مدد کی ہے جسے ویتنام ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل  ہم نصیب معاشرے    کی تعمیر ویتنام اور چین کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں لے جائے گی اور انسانی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی جماعتیں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عوام سے آزاد عدلیہ اور میڈیا چھین رہی ہیں
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 
  • سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، چینی میڈیا
  • بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل
  • عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات
  • دلچسپ:چین کا لباس پہن کر چین پر تنقید! امریکی ترجمان کا دہرا معیار بے نقاب
  • چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات
  • چینی اور غیر ملکی فلمی صنعتوں میں گہرا تعاون وقت کا تقاضہ ہے، چینی میڈیا
  • فتنے کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، حکومت کسی اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈار