Daily Pakistan:
2025-01-23@14:36:25 GMT

تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان  کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مذاکرات ختم کرنے

پڑھیں:

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں کہا کہ عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

زیرو لائف اسٹائل, خوابوں کو حقیقت بنانے کی ایک متاثر کن کہانی

اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار،  اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف مذاکراتی عمل پر دوبارہ غور کرے، عرفان صدیقی
  • عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کر دیا
  • حکومت اور تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف آج پورا ہوگیا: فیصل واوڈا
  • عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • مذاکرات بارے حکومت پی ٹی آئی کومفصل تحریری جواب دیگی
  • تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
  • بانی پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی