عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے مذاکرات ختم
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، آج کے بعد مذاکرات ختم ہو جائیں گے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ،حکومت نے 7روز میں کمیشن بنانا تھا جس کا وقت آج تک تھا،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں میری اور وکلاءکی ملاقات ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔