مذاکرات بارے حکومت پی ٹی آئی کومفصل تحریری جواب دیگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے معاملے پر حکومت بھی اپنا مفصل تحریری جواب دے گی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دو مطالبات اور 19ٹی او آرز دئیے تھے ،حکومتی کمیٹی بھی ہر ٹی او آرز اور مطالبے کا تحریری جواب دے گی، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کن حالات میں ہوسکتی ہے اس کا ذکر بھی کرے گی ، کمیٹی حکومتی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا بھی ذکر کرے گی، حکومت ان مقدمات کے حوالے سے اپنے کردار کا بتائے گی۔ تحریک انصاف کے لاپتہ افراد کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی ذکر ہوگا، کمیٹی حکومتی کمیٹی کے اکثر اراکین نے ماضی میں تحریک انصاف کے کردار پر بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،حکومتی مجوزہ جواب کئی صفحات پر مشتمل ہوگا ۔ آج اتحادیوں کو اپنی تحریری سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
مزید :