او جی ڈی سی ایل کا خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی ( نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیوویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔
خط کے مطابق کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کے کنوئیں کو پانی کی ذیادہ مقدار کی وجہ سے بند کردیا تھا۔ کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحال ہونے سے 400 بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 1160 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت ، عالمی شہرت یافتہ پینٹر مقبول فدا حسین کی پینٹنگز ضبط کرنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنر آئل فیلڈ
پڑھیں:
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بین الاقوامی اور مقامی سطح پر نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3236 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1800 روپے مہنگا ہوگیا اور ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1543روپے کے اضافے سے2لاکھ 92 ہزار 9روپے ہوگئی۔