مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے.شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.
(جاری ہے)
شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا کہ جس دن جمہوریت بحال ہوگی سیالکوٹ کا یہ فارم 47 سے بنا وزیر بھاگے گا، سیالکوٹ کا یہ وزیر کسی کفیل سے اقامے کی بھیک مانگے گا اس کا احتساب پہلے سیالکوٹ کے عوام اور پھر پوری قوم کرے گی انہوں نے کہا کہ اقتدار کو بچانے کیلئے ان مجرموں کو ملک دا ﺅپر لگانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے، عمران خان پر قوم کا غیرمتزلزل اعتماد ان کی سیاسی موت کا پروانہ ہے. دریں اثناءسیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت جیل میں ملاقات نہیں کراسکتی تو آگے معاملات کیسے بڑھائےگی، مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں اسی لیے تو ہم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی حکومت کے سامنے موقف رکھا پھر کہا گیا تحریری طور پر پیش کریں، تحریری مطالبات دیکھ کر حکومت کمیٹی کی آنکھیں کھل گئیں، یہ تحریری مطالبات کے ذریعے کچھ اور پروگرام بناکر بیٹھے تھے. شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم نے تو انھیں تحریری مطالبات پیش کر کے موقع ہی نہیں دیا، مطالبات پیش کرنے کے بعد حکومتی ارکان کی پریس کانفرنسز ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ مطالبات میں واضح لکھا ہے کہ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کہتے ہیں ایک ایک چیز کا جواب دینگے، ہمیں جواب نہیں کمیشن چاہیے، جوڈیشل کمیشن بنے گا شواہد پیش ہونگے تو حقیقت سامنے آجائے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیخ وقاص اکرم کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیماند پر حکومت تحریری جواب دے گی، رانا ثناءاللہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت تحریری جواب دے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن اورحکومت کو ڈائیلاگ کرنا چاہیے، جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ یہ آپ نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے یا حکم دیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر جوڈیشل کمیشن بنائیں تو اگلی میٹنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہم سے جواب لے لیں، حکومت ان مطالبات پر تحریری جواب دے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا تھا کہ انہیں حکومت کے ساتھ اگلی میٹنگ کرنے کی بانی پی ٹی آئی نے اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ دوران مذکرات پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کروائیں تو ان سے اجازت لے لیں گے۔
اس سے قبل رانا ثنا ء نے حکو متی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو پی ٹی آئی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرے گی، اپوزیشن سے آئندہ مذاکرات میں ہم مطالبات پر حکومتی موقف دیں گے۔
صحافی نے استفسار کیا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے 7 روز میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا تو مذاکرات نہیں کریں گے۔
اس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ٹھیک ہے، وہ جو کہتے ہیں وہ کریں لیکن ہم جواب تحریر ی طور پر انہیں دیں گے، حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے گی یا نہیں، یہ ہمارے جواب سے معلوم ہوگا۔