WE News:
2025-01-23@14:26:58 GMT

کراچی میں پھیلنے والی وبا کورونا یا کچھ اور؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی میں پھیلنے والی وبا کورونا یا کچھ اور؟

کراچی شہرمیں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، طبی ماہرین نے نہ صرف احتیاطی تدابیر اپنانے پرزوردیا ہے بلکہ سال میں ایک بار انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈاؤ اسپتال متعدی امراض کے ماہر پروفیسر سعید خان کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 وائرس کی جبکہ 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے، این آئی ایچ کا انکشاف

’کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگروائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں، اکثرمریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوپاتی۔‘

سول اسپتال کراچی کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنظام شیخ کے مطابق سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ ’شہری ماسک لازمی پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، ہرسال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے سے اس وبا کو کم کیا جا سکتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: چین میں پھیلا نیا پر اسرار وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ کیا ہے؟

جنال اسپتال کے ایمرجنسی اورحادثات کے شعبہ کے انچارج ڈاکٹرعرفان کے مطابق ان کے اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 150 سے 200 مریض آرہے ہیں، وائرل انفیکشن اوردیگربیماریوں سے بچنے کے لیے شہری احتیاطی تدابیرلازمی اپنائیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں فی الوقت کورونا کے ٹیسٹ کی سہولیات میسر نہیں ہے، کورونا وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دیے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں؟

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہوکے مطابق کراچی میں کووڈ پھیلنے کی خبرغلط ہے، 100 سے زائد ٹیسٹ کرنے کے بعد 7 شہریوں کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔

’موسمی فلواورانفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کووڈ پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کووڈ میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔‘

مزید پڑھیں: کراچی میں انفلوئنزا کیسز میں 3 گنا اضافہ، مریضوں کو کورونا وائرس کے پروٹوکول پر عمل کی ہدایت

صوبائی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کووڈ کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، کووڈ اب موسمی فلو کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنال اسپتال ڈاکٹرعذرا پیچوہو ڈاکٹرعرفان فلو کورونا کووڈ کووڈ ٹیسٹ ماسک وائرس وائرل انفیکشن وزیرصحت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنال اسپتال ڈاکٹرعرفان فلو کورونا کووڈ وائرس وائرل انفیکشن وائرل انفیکشن کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت ہوگئی


کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اقبال کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

گرفتار ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغواء برائے تاوان کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول اقبال کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزم نے پہلے 50 لاکھ پھر 30 لاکھ اور آخرمیں27 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم اور مقتول کا کس بات پر جھگڑا تھا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت ہوگئی
  • جناح اسپتال کراچی میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث چار پروازیں منسوخ
  • جاپان میں انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے اسپتالوں پر دباؤ
  • لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی فیول کی کمی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اچانک لینڈنگ
  • وزیر صحت سندھ نے شہر قائد میں کووڈ پھیلنے کی خبر وں کو غلط قرار دیدیا
  • لاس اینجلس میں آگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ
  • کراچی: پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب تیز رفتار بس نے 4 افراد کو روند ڈالا
  • کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی 2 پائپ لائنز پھٹ گئیں، پانی کی سپلائی معطل