محمد عامر کی 4 وکٹوں سے ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز


دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو شکست دیکر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی ناقابل شکست 71 اور محمد عامر کی 4 وکٹوں کی بدولت شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے ہدف کے تعاقب میں وقت ضائع نہیں کیا ایلکس ہیلز نے ہر طرف چوکے لگائے ۔ انہوں نے ٹم ساؤتھی کو 3 چوکے مارے اور پھر ایڈم ملن کی گیندیں باؤنڈری پار کی جس سے ٹیم پہلے 2 اوورز میں بغیرکسی نقصان 20 تھا۔

فخر زمان نے بھی بنگلہ دیشی فاسٹ بولر جنید صدیقی کی پٹائی کی۔ زمان مکمل فارم میں تھے انہوں نے کسی بالر کو نہیں بخشا اور ایشٹن اگر کو چھکا جڑدیا پاکستانی بلے باز نے اگلی گیند پر آگے بڑھ کر بالر کی پٹائی ۔ پانچ اوور کے اختتام پر ڈیزرٹ وائپرز نے 47 رنز بنائے۔ اسی مرحلے پر پہلی اننگز میں شارجہ واریئرز کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز تھا۔ ڈیزرٹ وائپرز نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور زمان نے اسے تیز کرتے ہوئے ایگر کو چھکا مارا ۔ فخر زمان نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے جس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے 10 وکٹوں سے فتح ملی۔اس سے قبل ڈیزرٹ وائپرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ایک شاندار فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ عامر نے نئی گیند سے اپنا جادو جگایا۔ پاکستانی فاسٹ بولر کو اپنے ارادوں کو واضح کرنے کے لئے صرف 4 گیندیں استعمال کی اور کھیل کا رخ اپنی جانب موڑ لیا ۔

عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر نے شارجہ واریئرز کی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان روہان مصطفی نے کچھ کوشش کے لئے لیکن کامیاب نہ ہوئے شارجہ واریئرز کی ٹیم اس وقت غیر یقینی صورتحال میں تھی اور تین اوورز کے بعد 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 رنز بناسکی تھی۔ایک موقع پر شارجہ واریئرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا چکی تھی اور ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ پر مکمل کنٹرول میں تھا ۔ اسے میں عامر واپسی ہوئی اور انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کی ۔ اس کے ساتھ ہی شارجہ واریئرز کی ٹیم 19.

1 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عامر نے 24 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ڈیزرٹ وائپرز کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے۔ محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز کی ڈیزرٹ وائپرز نے وکٹوں سے حاصل کی

پڑھیں:

راکھی ساونت کےڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر کا سخت ردِعمل،ویڈیووائرل

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے ڈانس چیلنج پر اسپیشل ویڈیو پر بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آئے دن کسی نہ کسی نئے تنازع کا شکار خود کو جان بوجھ کر کروانے والی راکھی ساونت انڈسٹری کی بولڈ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔بھارت میں لائم لائٹ میں رہنے والی راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا۔ لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ جس پر راکھی ساونت نے نورا فتیحی کی غیر پیشہ ورانہ رویے پر تنقید کی۔

اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔

اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔

راکھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پاکستان بھر کے سوشل میڈیا پیجز پر اس پر خوب تبصرے ہونے لگے۔

راکھی کا ہانیہ عامر کو مخاطب کرنا ہی تھا کہ ڈمپل کوئین جو بھارتی گانوں اور ٹرینڈنگ ڈائیلاگز پر ریلز بناتی رہتی ہیں راکھی کے الفاظ پر بھی ریلز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ہانیہ عامر اپنی روایتی ریلز کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی دکھیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی، ایک آئیکون ہیں‘۔

ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:بائیڈن کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ٹرمپ کاخاموش پیغام

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنیکا اعلان
  • راکھی ساونت کا ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
  • پاکستان ویمنز ٹیم انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
  • عامر خان کی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
  • عامر خان نے سلمان کو بلاک بسٹر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کی تجویز دے دی 
  • راکھی ساونت کےڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر کا سخت ردِعمل،ویڈیووائرل
  • آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا
  • آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
  • انگلش پریمئر لیگ ، ایورٹن نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 3-2سے ہرادیا