Express News:
2025-01-23@14:46:07 GMT

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی۔

بشری بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت  کی سماعت  ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔ بشریٰ بی بی ہر مقدمے کا دفاع کررہی ہیں پولیس جیل میں جا کر شامل تفتیش کرے۔ عبوری ضمانت کی درخواست ہے جس میں ملزم کی حاضری لازمی ہوتی ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  

اسلام آباد(این این آئی+نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔عدالت کی جانب  سے وکلاء صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا  تھا۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ کیس 2: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
  • ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
  • سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10فروری تک توسیع
  • غیر قانونی بھرتی کیس میں شریک ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • بانی پی ٹی سے وکلا کی ملاقات،  بشریٰ بی بی سے متعلق عمران خان نے کیا بتایا؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلیے نئی قانونی ٹیم، اہم وکلا شامل نہیں
  • چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی
  • 26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج