کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
--- فائل فوٹو
ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔
ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔
ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی کیمرے
پڑھیں:
چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے
چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
ہنو ئی : چین کے صدر شی جن پھنگ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کی دعوت پر ویتنام کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے ہنوئی پہنچے۔جب شی جن پھنگ ہنوئی کے نوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو ویتنام کے صدر لونگ کونگ ، ویتنامی پارٹی اور حکومتی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مقامی نوجوانوں نے شی جن پھنگ کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کے لیے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہشی جن پھنگ نے ایک تحریری تقریر میں نشاندہی کی کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی نے ویتنام کے عوام کو متحد کر کے “دو صد سالہ اہداف” کی طرف آگے بڑھنے کی قیادت کی ہے، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور سوشلسٹ صنعت کاری اور جدیدکاری میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
چین اور ویتنام اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کے رکن ہیں. اپنے اپنے ممالک کے قومی حالات کے مطابق سوشلزم کی راہ تلاش کرنے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے سے سیکھا ہے ،ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں اور اس طرح دنیا کو سوشلسٹ نظام کے روشن امکانات دکھائے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ اس دورے کے دروان ویتنام کے رہنماوں کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے مجموعی، تزویراتی اور سمتی معاملات کے ساتھ ساتھ مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے تاکہ چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مشترکہ طور پر ایک نیا خاکہ تیار کیا جائے ۔