Jang News:
2025-01-23@14:39:45 GMT

بلوچستان، کے پی، نیب سے رؤف حسن پر مقدمات کی تفصیلات طلب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

بلوچستان، کے پی، نیب سے رؤف حسن پر مقدمات کی تفصیلات طلب

رؤف حسن---فائل فوٹورو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان، خیبر پختون خوا اور نیب سے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رؤف حسن پر 6 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں ان پر 1 مقدمہ درج ہے۔

سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ مستردکردیا، رؤف حسن

رؤف حسن نے کہا کہ علی امین کے پاس بشریٰ بی بی کو ریسکیو کرنے کے سوا چارہ نہیں تھا،

دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی رپورٹ نہیں آئی، خیبر پختون خوا میں تو آپ کو تفصیلات جلد مل جانی چاہئیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ہر بار اسلام آباد آتے ہیں اور لوگ یہاں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمات درج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں لہذا تصاویر بنانے والے، شیئر، لائک اور کمنٹ کرنے والو ں کو بھی پکڑا جائے گا، اس معاملے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہنا تھاکہ ان ملزمان کو 5 سے 7 سال تک سزا ہوگی، سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کرنے والوں کو پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجہ جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب؛ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی
  • پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر  کتنے مقدمات ہیں، عدالت میں رپورٹ جمع
  • پڈعیدن ،پولیس کا نواحی علاقوں میں کریک ڈائون،7 ملزمان گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج کی پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت
  • ملا نثار کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمات درج
  • 9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق
  • کسٹمزنے فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب سے زائد ہے ، وزیرخزانہ