بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے ،باسط علی کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔