حجاج کرام کیلئے نئی پالیسی تیار،نگرانی کیلئے 600 ناظمین مقرر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار، سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کیلئے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔
ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹرینوں کے بعدریلوے ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔
لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔