ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 19 جنوری سے غزہ میں سیز فائر کو خوش آمدید کہتا ہے، پاکستان مسئلے کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کے لیے سفارتخانہ مراکش حکام سے رابطے میں ہے، افریقی ملکوں کے ساتھ تجارت کا فروغ اہم ترجیح ہے۔

سینئر سفارتکار شفقت علی خان نئے ترجمان دفترِ خارجہ مقرر

شفقت علی روس اور پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے وزراتی کمیشن کا اجلاس ہورہا ہے، پاکستان افغان باشندوں کو امریکا سمیت تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ابھی تک ہمیں اس سے متعلق امریکا سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے میں 25 پاکستان خوش قسمتی سے بچ گئے، جن کی فہرست شیئر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔

شفقت علی خان مزید کہا کہ مراکش حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو گا، پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے، اس پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شام میں صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، ہم شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کہ پاکستان کہنا ہے کہ

پڑھیں:

بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔
مشعال یوسفزئی نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا تاکہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ بشری بی بی کی ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔خیال رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال یوسفزئی کا وکالت نامہ بھی چیلنج ہوا تھا اور عدالت نے وکالت نامے کے معاملے پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ میں کچھ لوگوں کے لیے تھریٹ بنی ہوئی ہوں، میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا چپ کرکے بیٹھ جاں گی، ان کوپتہ نہیں تھا مزاحمت کروں گی، ڈیڑھ سال میں میری وجہ سے تین مرتبہ سماعت روکی گئی ہے۔
مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ مسرت جمشید چیمہ کوترجمان نہیں بنایا گیا، وہ میڈیا ٹاک میں میرے ساتھ کھڑی ہوں گی، بشری بی بی کی ترجمان میں تھی، میں ہی رہوں گی۔صحافی نے سوال کیا کہ کون آپ کے آگے رکاوٹ کھڑی کررہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پردے رہنے ہی دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات محض پروپیگنڈا ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
  •  نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے
  • ملک ریاض کی حوالگی ممکن ہے یا نہیں، تفصیلات لے کر بتا سکتا ہوں، ترجمان دفتر خارجہ
  • اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ
  • بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا
  • اسرائیلی فوج کے سربراہ مستعفی، اپوزیشن کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
  • پاکستان‘ نیدرلینڈ کا مشاورتی اجلاس‘ دوطرفہ‘ علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • جنگ بندی معاہدہ، کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، القسام بریگیڈ