شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 138.63 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران کار سے 1.2 کلوافیون اور 2.
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر پر برطانیہ کے لیے بُک جیکٹ سے429 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی۔
کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سپلائی کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے1231 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
کراچی میں بھی کارروائی کے دوران ٹرک سے78 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
ادھر اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب مرد اورخاتون سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان اے این ایف کو گرفتار کلو گرام
پڑھیں:
پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران جدہ کے مسافر کے پاس موجود کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ماہر عملے نے مسافر بخت زمین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے نہ صرف ان کپڑوں میں منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 11 کلوگرام سے زائد وزنی آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کےلیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔