اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مختلف کارروائیوں میں2خواتین سمیت 7ملزمان گرفتارہوئے ہیں، کاروائیوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 138.63 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، سگیاں پل شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام افیون اور 2.

4 کلو چرس برآمدجبکہ 3ملزمان گرفتارہوئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، لاہور میں کور یئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے پارسل سے جیکٹ میں چھپائی گئی 429 مختلف نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 200 گرام افیون برآمدہوئی۔کراچی میں شمالی بائی پاس کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 78 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا، بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمدہوئی، جاپان روڈ اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدہوئی، ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1.5 کلو گرام آئس برآمدہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران جدہ کے مسافر کے پاس موجود کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ماہر عملے نے مسافر بخت زمین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے نہ صرف ان کپڑوں میں منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 11 کلوگرام سے زائد وزنی آئس ہیروئن کوٹڈ کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کےلیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
  • اینٹی اسمگلنگ آپریشنز؛ خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
  • پڈعیدن ،پولیس کا نواحی علاقوں میں کریک ڈائون،7 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری، 5ملزمان گرفتار ،113کلومنشیات برآمد
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف 4 کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار