ملکی موجودہ صورتحال،سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
عرفان ملک:ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہو گئے۔
لاہور سمیت پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے ، 10 ہزار 441 کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، واچ لسٹ میں 2301 افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ 1625 افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔
حکام کے مطابق مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 2462 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغانستان کی جیلوں سے رہا 537 افراد کی سرویلنس شروع کردی گئی،پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے 82 افراد کی نشاندہی کرلی ۔پنجاب کے لیے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔آنے والے ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے واچ لسٹ میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی بغیر اطلاع نقل و حرکت پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔پنجاب پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو بغیر اطلاع نقل و حرکت پر 10 مقدمات کا اندراج بھی کر لیا۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افراد کی
پڑھیں:
کلثوم نواز اور مریم نواز دسویں جماعت کے نصاب میں شامل
لاہور (آن لائن)پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویر شائع کی گئی ہیں۔