سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری 2025)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی توڑ پھوڑ کیس میں عدالت میں عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،اے ٹی سی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، عمر ایوب آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے ، عمر ایوب کے وکلاءنے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر ،صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ،ایم این اے بلال اعجاز سمیت درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عمرایوب خان مسلسل تین پیشیوں پر عدالت میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر کی عدم پیشی کے باعث دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔بعدازاں عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، کنول شوزب کے علاوہ فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنماوں کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سول لائن کے درج مقدمہ میں جاری ہوئے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔عدالت نے حساس ادارے کے دفتر اور تھانہ غلام محمد آباد حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔نومئی کے چوتھے مقدمہ میں چاروں کی حاضری استثنیٰ کی درخواست عدالت کی جانب سے زیرالتواء تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وارنٹ گرفتاری جاری عدالت میں پی ٹی آئی عدم پیشی عدالت نے کیس کی

پڑھیں:

فرانس: بشارالاسد کی گرفتاری کے لیے نیا وارنٹ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) یہ وارنٹ صالح ابو نبوت نامی ایک شامی نژاد فرانسیسی شہری کے قتل کیس کی تفتیس کے سلسے کا حصہ ہے، جو سات جون دو ہزار سترہ کو شام میں ایک بم حملے میں مارے گئے تھے۔

یہ فرانسیسی ججوں کی طرف سے شام کے سابق رہنما کے خلاف، جاری کیا گیا دوسرا وارنٹ گرفتاری ہے۔ جنہیں اسلام پسند ہئیت التحریر الشام کی زیر قیادت باغیوں نے دسمبر 2024 کے اوائل میں معزول کر دیا تھا۔

بشارالاسد کی حامی ملیشیا کا مبینہ رہنما جرمنی میں گرفتار

فرانسیسی ججوں نے بشار الاسد کے خلاف انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں نومبر 2023 میں پہلا وارنٹ جاری کیا تھا۔

یہ شام کے دوما اور مشرقی غوطہ شہروں میں اگست 2013 میں کیمیائی حملوں کی فرانسیسی تحقیقات کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

فرانسیسی عدلیہ کا خیال ہے کہ اس حملے کے لیے اسد نے حکم دیا تھا اور اس کے لیے ذرائع فراہم کیے تھے۔

شام میں متعدد غیرملکی جنگجوؤں کے لیے اعلیٰ فوجی عہدے

اسد کی حکومت ماضی میں خانہ جنگی کے دوران اپنے مخالفین کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے سے انکار کرتی ہے۔

'انصاف کے لیے طویل لڑائی کا اختتام'

مقتول کے بیٹے عمر ابو نبوت نے ایک بیان میں کہا، "یہ کیس انصاف کے لیے ایک طویل لڑائی کے اختتام کی نمائندگی کرتا ہے، جس پر مجھے اور میرے خاندان کا شروع سے ہی یقین تھا۔

"

انہوں نے امید ظاہر کی کہ "قصورواروں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا اور وہ جہاں بھی ہوں گے انصاف کیا جائے گا۔"

شام میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

اس کیس کے حوالے سے سن دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہونے والی تحقیقات میں شامی فوج کے چھ سینیئر اہلکار پہلے ہی فرانسیسی گرفتاری کے وارنٹ کا نشانہ ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، فرانسیسی عدلیہ نے، مجموعی طور پر، شامی حکام کے لیے چودہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے ایف پی)

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کیس: عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 9 مئی توڑ پھوڑ کیس ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری
  • 9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • فرانس: عدالت نے بشارالاسد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے
  • فرانس: بشارالاسد کی گرفتاری کے لیے نیا وارنٹ جاری
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت کا اظہار برہمی