Islam Times:
2025-01-23@14:24:42 GMT

مقبوضہ کشمیر، بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر، بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتا، کیونکہ وہ علاقے پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کی یقینی بنانے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور بھارتی فورسز کے مزید دستے تعینات کر دیے ہیں۔ بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی، اسٹیڈیم کے دونوں دروازوں پر شمال اور جنوب کی جانب حفاظتی بیریکیڈس لگائے گئے ہیں، فورسز اہلکاروں نے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے، سری نگر کے مختلف مقامات پر اور دیگر اضلاع کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں فورسز اہلکار گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن جموں و کشمیر پر اس کا مسلسل غیر قانونی قبضہ اس کے اس دعوے کی نفی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بدستور بھارتی فوجی قبضے میں زندگی گزار رہے ہیں، ان کے جمہوری حقوق اور بنیادی آزادیوں سلب ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے علاقے میں جبر و استبداد کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتا، کیونکہ وہ علاقے پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کشمیر ضرور آزاد ہوگا، آرمی چیف کی کشمیریوں سے وابستگی ڈھکی چھپی نہیں، وزیراعظم

بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی تعلیم کے مہنگے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ بھمبھر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنی کی تقریب ہوئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں دانش اسکول کا قیام خوش آئند ہے، دانش اسکول نہ ہوتے تو ہونہار بچے اور بچیاں آج گلیوں کی دھول میں گم ہوجاتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیرمیں دانش اسکولوں کا جال بچھادیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غریب آدمی تعلیم کے مہنگے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا اس لیے دانش اسکول کےتمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی نہتے کشمیریوں کے خون سےسرخ ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیرکےعوام آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور وہاں کے عوام کی اخلاقی مدد کرتے رہیں گے، عوام کی دعائیں کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرضرورآزاد ہوگا اور کشمیریوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف کی کشمیریوں سےوابستگی کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ترین سطح پرآگئی جبکہ ایکسپورٹ بڑھ گئی جس سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، شرح سود میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس پر یو کرین کے خلاف جنگ کرنے کی وجہ سے مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں.صدر ٹرمپ
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں جمہوری قدروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حریت رہنما
  • بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، حریت رہنما
  • کشمیر ضرور آزاد ہوگا، آرمی چیف کی کشمیریوں سے وابستگی ڈھکی چھپی نہیں، وزیراعظم
  • روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • پوسٹروں میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل
  • بھارت کی سیاسی اور فوجی قیادت کی بیان بازی جنوبی ایشیا کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے
  • آزاد ہو یا مقبوضہ کشمیر… کشمیر ہے
  • مقبوضہ کشمیر میں پر اسرار بیماری سے 16افراد جاں بحق