غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں سے 200 لاشیں برآمد، بن پھٹے بموں کی صفائی کیلئے 10 سال درکار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کے بعد عمارتوں کے ملبے سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 200 لاشیں مل چکی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بن پھٹے بموں کی صفائی کے لیے کم ازکم 10 سال درکار ہیں۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے محکمہ شہری دفاع اور طبی عملے نے حماس اور اسرائیل کے درمیان اتوار کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے 200 لاشیں برآمد کی ہیں۔
غزہ کی شہری دفاع کے سربراہ محمد باصل نے کہا کہ بھاری مشینری کی عدم موجودگی کی وجہ سے لاشیں نکالنے کی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہماری کئی مشینیں تباہ کردی ہیں جبکہ 100 سے زائد ملازمین کو قتل کیا ہے۔
محمد باصل نے اندازہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تقریباً 10 ہزار فلسطینیوں کی لاشیں تاحال نہیں ملی ہیں اور ان کی تدفین نہیں ہوسکی ہے۔
رواں ماہ جاری ہونے والے اقوام متحدہ کے نقصانات کے تخمینے کے مطابق اسرائیل کی بمباری کے بعد باقی رہ جانے والے 5 کروڑ ٹن سے زائد ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں اور اس پر 1.
دریں اثنا، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بحالی کے لیے ایک چیلنج بارودی سرنگوں اور دیگر بن پھٹے بموں کو صاف کرنا ہوگا۔
او سی ایچ اے نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے گروپ گلوبل پروٹیکشن کلسٹر کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ غزہ میں ملبے میں دبے دھماکا خیز مواد کو تقریباً 42 ملین ٹن ملبے سے نکالنے پر ’10 سال میں50 کروڑ ڈالر‘ لگیں گے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے چوتھے دن گزشتہ روز 808 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
او سی ایچ اے نے اسرائیلی حکام اور جنگ بندی معاہدے کے ضامنوں امریکہ، مصر اور قطر سے موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی کے بعد رفح سے 137 لاشیں برآمد
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد رفع سے 137 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں صیہونی دہشتگرد فوج نے شہید کر دیا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب رفح شہر میں قابض اسرائیلی کی فائرنگ سے پیر کو دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ آج صبح سول ڈیفنس نے رفح شہر کے مختلف علاقوں سے 39 شہداء کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا اور بعد ازاں اسی شہر سے 58 دیگر شہداء کی بازیابی کا اعلان کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 47,035 شہداء کے علاوہ 111,091 زخمی ہوئے ہیں جن میں مختلف درجے کے زخم آئے ہیں۔ وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ متعدد متاثرین کو ملبے تلے دبے ہونے کے بعد نکالنےکی کوشش کر رہا ہے۔