شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شیر افضل اور سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو تحمل کے مظاہرے کی تلقین کی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا، ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا۔
سلمان راجہ کا مروت کی صلاحیت اور مروت کا راجہ کی حیثیت پر سوالاسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل.
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا تھا، انہوں نے سیز فائر کرنے کا کہا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور شیر افضل مروت ایک دوسرے
پڑھیں:
عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔
تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ