ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلٹیشن سینٹرز‘‘ کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم ہے۔
اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران کی صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مزید تحقیق جاری ہے ۔تحقیقاتی گروپ صنعتی ترقی میں رکاوٹوں کو دُور کرنے کے لیے تفصیلی منصوبہ تیار کرے گا۔
اس کے علاوہ صنعتی منصوبوں کے قیام میں درپیش مسائل کے حل کے لیے نیا ماڈل تیار کرنے کی تیاری بھی جاری ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے اور 5 برس میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غورہے۔
ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے اقتصادی و صنعتی ترقی کے لیے موثر کاوشیں جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے لیے
پڑھیں:
تعلیمی میدان میں خواتین کی کامیابی شہید بینظیر کا خواب، آصفہ بھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو گلوبل ہب گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کیڈٹ کالج جھنگ کی خواتین کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کی خواتین تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔