بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی  کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔

پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔

مزید پڑھیں: نوجوان بھارتی بلے باز کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالی۔

محمد شامی کی فٹنس کو دیکھنے کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے انکو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ’بھارتی بورڈ نے اسٹار کھلاڑی کا کیریئر ختم کر دیا‘

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ محمد شامی کھیل نہیں رہے ہیں، وہ آج کے دن تک 100 فیصد فٹ نہیں ہیں جبکہ انگلینڈ نے میدان پر 4 فاسٹ بولرز کو میدان پر اُتارا تھا۔

مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا"

پیوش چاولہ نے محمد شامی کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ فاسٹ بولر رن اپ میں لنگڑا رہے تھے، وہ میگا ایونٹ میں کیسے پرفارم کریں گے سمجھ سے باہر ہے!، اگر وہ اہم میچز سے قبل فٹ نہ ہوئے تو بھارت کو بڑ دھچکا لگ سکتا ہے۔

ادھر ٹیم میجمنٹ کا کہنا ہے کہ محمد شامی سیریز کے دیگر میچز میں بالنگ کروائیں گے تاہم انکی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار

بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، پہلے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آںے سے انکار کیا، پھر اپنے میچز دبئی منتقل کرائے اور اب اپنی جرسی پر میزبان پاکستان کا نام درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

پاکستان اور دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ”پاکستان“ چھاپنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ اگرچہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے۔

بھارتی کی اس حرکت پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر کھیل میں سیاست شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی سی بی آفیشل نے کہا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر ”پاکستان“ کا نام درج ہو۔ اس سے قبل بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو پری ٹورنامنٹ ایونٹ کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا جہاں دیگر ٹیم کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہونا تھا۔

پی سی بی آفیشل کی جانب سے بھارتی نیوز ایجنسی کو واضح طور پر کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی ایسا نہیں ہونے دے گا اور پاکستان کی حمایت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • بھارت: آتشزدگی کی افواہ پرافراتفری‘ ریل نے 12افراد کو کچل دیا
  • ٹیم کی جرسی پر پاکستان نہ لکھنے کا معاملہ: بی سی سی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام ہوگا، بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے
  • وفاقی حکومت نے مزید 25 آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا
  • کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہو گئے
  • چیمپیئنزٹرافی:بھارت نے میزبان پاکستان کا نام جرسی پر لکھنے سے انکار کردیا
  • چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار
  • اماراتی صدر کی شامی رہنما احمد الشرع سے ٹیلی فون پر گفتگو