سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب دیگر مشہور بھارتی ستاروں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان بالی ووڈ شخصیات کو ’’بشنو‘‘ نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل دھمکی دی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔
امبولی پولیس نے راج پال یادیو کی اہلیہ کی جانب سے اس دھمکی آمیز ای میل کی شکایت پر نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جبکہ سوگندھا مشرا اور ریمو ڈی سوزا نے بھی شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل بھیجنے والے نے دھمکی دی ہے کہ اگر 8 گھنٹے میں اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ تاہم دھمکی دینے والے کے مطالبات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ پرانا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کو کئی بار دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں جبکہ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ان کے گھر کے قریب گولی مار دی گئی تھی۔
حال ہی میں اداکار سیف علی خان پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی دھمکیاں بالی ووڈ کے بعد
پڑھیں:
ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے روس سمیت دیگر کو دھمکی دے دی
WASHINGTON:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس اور دیگر فریق ممالک کو ٹیکسز، ٹیرف اور دیگر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ معاہدے نہیں ہوا تو روس اور دیگر فریق ممالک سے امریکا برآمد ہونے والے مصنوعات پر بدترین ٹیکسز، ٹیرف اور پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے روس کے علاوہ دیگر ممالک کا نام نہیں لیا جن پر وہ ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل بیان میں کہا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں پہلی ترجیح کے طور پر روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرادیں گے۔