جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو بہت پہلے بناچکے ہوتے: ایرانی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز

ڈیووس: ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو بہت پہلے بنا چکا ہوتا۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نہیں، کوئی بھی ایران کو اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے آسان جگہ نہ سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں پر نہیں مواقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں، آپ لوگ اپنے جوہری ہتھیار خفیہ لیبارٹریوں میں بناتے ہیں جو بین الاقوامی معائنے کے تابع نہیں ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، کچھ لوگ ایران کو ایسا ہی مشہور کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں نسل کشی جیسے منصوبوں کے لیے ایرانو فوبیا، اسلاموفوبیا جیسے ہتھیاروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ کوئی بھی حماس، حزب اللہ، فلسطینی مزاحمت یا ایرانی بازو کاٹنے کے بیانیے پر خوش نہ ہو، مزاحمت تب تک رہے گی جب تک قبضہ و جبر رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوہری ہتھیار بنانے ایرانی نائب صدر کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازعے کو دیکھنا چاہیے،سعودی وزیرخارجہ

ریاض: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کو بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے ،ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازعے کو دیکھنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ امید ہے نئی امریکی حکومت کسی تنازعے میں شامل نہیں ہوگی، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں   ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے،غزہ میں جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا،فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے، رواں ہفتے لبنان کے دورہ کروں گا۔

واضح رہےکہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں مجھے پوری امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔

خیال رہےکہ سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، غزہ حملے کی وجہ سے اسرائیل کے دیگر ممالک سے معاملات خراب ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں تقریب، ویڈیو
  • موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت بھی جوہری ہتھیاروں کی طرح خطرناک، گوتیرش
  • ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کے چہرے تقریباً ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں؟ 
  • ایران کو ٹرمپ کے ساتھ جوہری سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے،آئی اے ای اے
  • ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازعے کو دیکھنا چاہیے،سعودی وزیرخارجہ
  • لاہور، ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے اعزاز میں خانہ فرہنگ میں خصوصی تقریب
  • ایرانی پارلیمنٹ  کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب کا انعقاد
  • ایران کے اعلی فوجی جنرل کی پاکستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات
  • امید ہے ٹرمپ خطے کے بارے میں حقیقت پسندانہ اپروچ اپنائیں گے،ایران