کراچی؛ کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، ڈرائیور سمیت 2افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
اینٹی اسٹریٹ کرائم ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ ایرانی سامان برآمد کیا گیا۔
فیضان علی کے مطابق کار کی اطلاع حب سے مخبر نے دی تھی جس پر پہلے سے پولیس پارٹی تیار کر کے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا، پکڑی گئی کار سے 80 بورے ملے جس میں سے 800 کلو چھالیہ برآمد کی گئی ہے۔
کار کے ڈرائیور شعیب سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، گرفتار ملزمان سے ان کے ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ملزم گرفتار، 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم بلال احمد غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔
انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے20 سال بعد FIA ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاریانسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالرز، 7000 درہم، 6 ہزار ریال، 1 کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور 1000 کینیڈین ڈالرز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی میں موبائل فون بھی برآمد ہوا اور حوالہ ہنڈی کے شواہد مل گئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی تھی۔