پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔
 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب اور ناجائز ہونے کی دلیل ہے۔ عوام میں غیر مقبول حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ناجائز حکومت عدلیہ، میڈیا اور اپوزیشن کا وجود ختم کرنے کے لیے نئے قانون لا رہی ہے، پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر سیف  نے کہا کہ میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔ سپیکر ایاز صادق کو اپنے آج کے غیر جمہوری کردار پر کل شرمندگی ہو گی۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نالائق گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں گھر دے کر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا

پڑھیں:

ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔

رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی وی لاگر، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حکومت مخالف بات کرتا ہےتو جیل بھیج دیا جائے گا: زرتاج گل
  • میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔بیرسٹر سیف
  • وکلا حقوق کیلیے ہراول دستے کاکردارادا کرے،رفیق منصوری
  • وزیراعلی پنجاب کی ایڈیٹ شدہ تصاویر، ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے سائبرکرائم کراچی سے مدد مانگ لی
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلیے نئی قانونی ٹیم، اہم وکلا شامل نہیں
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا
  • کولڈ پلے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کا چرچا، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
  • سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، مریم نواز