کرم: بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج دوبارہ شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: ضلع کرم میں قیام امن کا مشن، بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رواں ماہ ضروری اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کے 5 قافلے بھیجے جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیاء کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج دوبارہ شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت 4 سے 6 بنکرز مسمار کئے جائیں گے۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی، علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لوئر کرم میں قافلے پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی، 19 شرپسندوں کی تلاش جاری
پشاور:لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کرلی گئی، پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 19 شرپسندوں کی نشان دہی کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں، لوئر کرم میں بگن اور گرد و نواح کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے، امن معاہدے کے مطابق پورے کرم سے مرحلہ وار ہتھیار جمع کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بگن لوئر کرم میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن، لوگوں کی نقل مکانی
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا، ریاست نے کُرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔