ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے آتے ہی محکمہ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگادی۔صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکےگا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو بھی برطرف کر دیا۔
لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر پابندی لگا دی فوج میں ملازمت بائیڈن دور
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ کو اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور اس دوران درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا والد 1978 سے قبل پاکستانی شہری تھا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا رکن اور ٹیکس دہندہ ہے۔ سول عدالت بھی اسے پاکستانی قرار دے چکی ہے مگر نادرا نے شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔