سید منظور احمد شاہ، عزیر غزالی، مشتاق اسلام اورراجہ نزاکت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماﺅں سید منظور احمد شاہ، عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام اور جماعت اسلامی کے رہنما راجہ نزاکت نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور وہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یوم جمہوریہ کے تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا کیونکہ کشمیری اس کے قبضے کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ اس سے آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ہرگز ممکن نہیں۔ سید منظور احمد شاہ، عزیر غزالی، مشتاق اسلام اورراجہ نزاکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کشمیر کے کہ بھارت کہا کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند

ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق مسرور عباس انصاری کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔ ایکس پر ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مذہبی رہنماء میرواعظ عمر فاروق پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، عشرت بھٹ کا خصوصی انٹرویو
  • وقف بل کے خلاف قرارداد نہ لانے کیلئے نیشنل کانفرنس کو وضاحت کرنی چاہیئے، التجا مفتی
  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
  • نیشنل کانفرنس نے اقتدار کیلئے ہندوتوا بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کر رکھا ہے، التجا مفتی
  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت